پانامہ لیکس کا فیصلہ مارچ کے آس پاس آنے والا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 12:01

پانامہ لیکس کا فیصلہ  مارچ کے آس پاس آنے والا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آل پارٹیز کانفرنس کے لیے متحرک ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے یہ شرط عائد کی ہے کہ اگر اے پی سی میں مسلم لیگ ن نے شرکت کی تو وہ ہرگز نہیں آئیں گے۔لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ جب مسلم لیگ ن کے اتحادی اے پی سی میں شرکت کریں گے تو مسلم لیگ ن بھی شریک ہوگی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ پیپلز پارٹی یہ سمجھ رہی ہے کہ  مارچ کے آس پاس سپریم کورٹ پانامہ لیکس کا فیصلہ سنا دے گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :