ڈان لیکس کیس میں طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 11:26

ڈان لیکس کیس میں طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کیس میں جو اطلاعات میرے پاس ہیں ان کے مطابق غالبا طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ہی عرصہ میں یہ پتہ چل جائے گا کہ ڈان لیکس میں کس کے سائز کی ٹوپی کس کے سر پر رکھی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس میں جن اہم ترین شخصیت کا نام ہے وہ لندن میں موجود ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ ڈان لیکس میں ان کا نام تو نہیں ہے ۔ لہٰذا ڈان لیکس میں طارق فاطمی کو غالبا قربانی کا بکرا بنا کر ان پر تمام تر ملبہ ڈالا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ تیار ہے ۔ لیکن کیا عوام اسے قبول کریں گے یا نہیں؟ یہ وقت آنے پر معلوم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :