چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان خطے کی سپر پاور بن جائے گا، سابق سفیر بی اے ملک

پیر 27 فروری 2017 11:30

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان خطے کی سپر پاور بن جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سابق سفیر بی اے ملک کے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطے کی سپر پاور بن جائے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے اچھے نتائج حاصل ہورہے ہیں اور ہمیں انتہا پسندی کو بھی ختم کرنا ہے جس کے لئے حکومت نے آپریشن کی رد الفساد شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی دو مختلف عوامل ہیں جنہیں مختلف آپریشنوں کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔ بی اے ملک نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگیا ہے اور یہ خطے کی سپر طاقت بن جائے گا اس لئے ہیں چاہیے کہ ہم سی پیک کے مکمل فوائد کو حاصل کرنے کے لئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں۔ سابق سفیر نے کہا کہ ابھی سی پیک منصوبے کا آغاز ہوا ہے اور کئی ممالک نے اس میں شرکت کے لئے اپنی آمدگی کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :