نبیل گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 11:15

نبیل گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بتا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی وجہ بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں اس سے متعلق بار ہا کہہ چکا تھا کہ میں جو فیصلہ کروں گا اپنے حلقے کے عوام سے پوچھ کر کروں گا ۔

(جاری ہے)

میں تین ماہ سے اپنے حلقے میں گھوم رہا ہوں جس کے بعد مجھے ادراک ہوا کہ لیاری میں پی ٹی آئی نہیں ہے ۔

لیاقی کے لوگ اب بھی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔ لیاری میں جتنے کام ہوئے وہ بھٹو ہی کے دور میں ہوئے ہیں۔ نبیل گبول نے مزید کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا اور گروپنگ عام سی بات ہے جس سے میں نے عمران خان کو بھی آگاہ کیا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں اتفاق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:


متعلقہ عنوان :