دادو، بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

پیر 27 فروری 2017 11:13

دادو، بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) دادو میں بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دادوکے نواحی علاقے سیہون شریف کے قریب بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر یں جس کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکوم کے مطابق ٹریک کی بحالی کے لئے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثہ کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔