طورخم بارڈر بند ہے، انتہائی بیمار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ،نجی ٹی وی

پیر 27 فروری 2017 11:13

طورخم بارڈر  بند ہے، انتہائی بیمار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاک افغان سرحد پرطورخم بارڈر مکمل بند ہے تاہم انتہائی بیمار افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈرہر طرح کی آمدورفت کے لئے بندکردیا گیا ہے تاہم انتہائی بیمار افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جانے کی اجازت دی جارہی ہے اور بیمار کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو بھیجا جا رہا ہے لنڈ ی کو تل کے تحصیل دار ارشاہ مہمند نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے جمر ود کے لائن آ فیسر کو بھی اطلاع دی ہے کہ کسی بھی افغان با شندے کو جمرود کی تختہ بیگ چیک پوسٹ سے طورخم اور لنڈی کوتل کی طرف اس وقت تک جانے کی اجازت نہ دیں جب تک باقاعدہ طورخم گیٹ کھلتی نہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کھلنے کے لئے حکومت اس کا باقاعدہ اعلان کرے گی جس کے بعد افغان باشندے طورخم کی جانب سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یہاں موجود افغان مسافروں کو مکمل تحفظ اور کھانے پینے کی سہولیات دے رکھی ہیں ۔