ٹرمپ نے سچائی کے ساتھ امریکی سیاسی نظام اور انتخابی ڈھانچے کو بدعنوان قرار دیا ہے، محمود احمدی نژاد

پیر 27 فروری 2017 11:02

ٹرمپ نے سچائی کے ساتھ امریکی سیاسی نظام اور انتخابی ڈھانچے کو بدعنوان ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ایران کے سابق قدامت پسند صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انگریزی اور فارسی زبان میں ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں اٴْنھوں نے امریکی رہنما کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے سچائی کے ساتھ امریکی سیاسی نظام اور انتخابی ڈھانچے کو بدعنوان قرار دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اِس تفصیلی مراسلے میں ٹرمپ کی جانب سے سات ملکوں کے خلاف ویزا کی پابندی عائد کرنے پر نکتہ چینی بھی کی گئی ہے جِن میں ایران شامل ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کا امریکا سارے ملکوں کا ہے۔تاہم اٴْنھوں نے یہ بات تسلیم کی کہ 10 لاکھ کے قریب ایرانی نژاد امریکا کی جانب ترکِ وطن کر چکے ہیں۔احمدی نژاد نے امریکا پر اقوام متحدہ پر مبینہ اجارہ داری قائم کرنے اور دنیا میں نام نہاد مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث، عدم استحکام، لڑائی، تقسیم، ہلاکت اور قوموں کی بے دخلی کے واقعات پیدا ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں احمدی نژاد سابق امریکی صدور براک اوباما اور جارج ڈبلیو بش کو کھلے خط ارسال کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :