سیہون شریف دھماکے میں شہید قرار دی گئی دو خواتین زندہ مل گئیں

دھماکے کے دو سہولت کار بھی گرفتار ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 11:00

سیہون شریف دھماکے میں شہید قرار دی گئی دو خواتین زندہ مل گئیں
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : سیہون شریف دھماکے میں شہید قرار دی جانے والی دو خواتین زندہ مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے بہاولپور کی رانی اور پروین کو بھی شہدا کی فہرست میں شامل کیا تھا۔دونوں خواتین زندہ تھیں اور دونوں کو بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سانحہ سیہون شریف کے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سانحہ سیہون شریف میں ملوٹ دو سہولت کاروں کو شکار پور اور دادو سے گرفتار کیا گیا۔ سہولت کاروں کا تعلق داعش سے ہے۔ دووں سہولت کار دہشتگرد عبد الحفیظ پندرانی سے رابطے میں تھے۔ خیال رہے کہ سانحہ سیہون شریف میں 90 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :