دبئی: شیخ ہمدان کے 24کیرٹ گولڈ برگر کھانے کی تصاویر نے دھوم مچا دی

پیر 27 فروری 2017 07:50

دبئی: شیخ ہمدان کے 24کیرٹ گولڈ برگر کھانے کی تصاویر نے دھوم مچا دی
 دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): دبئی کے ولی عہد پرنس شیخ ہمدان دبئی میں جاری فوڈ ٹرک فیسٹول کے دوران 24کیرٹ گولڈ سے مزین برگر کھانے کے لیے پہنچ گئے ۔شیخ ہمدان کے برگر کھانے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

230درہم کے گولڈ برگر کی دھوم ہر طرف پھیلی ہوئی ہے ۔ اور شاہی خاندان کے افراد بھی اس کے دیوانوں میں شامل ہیں ۔واضح رہے کہ Eat WorldDXB نے شیخ ہمدان کی گولڈ برگر کھاتے ہوئے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ پر اپلوڈ کی تھی ۔ منتظمین کا کہناہے کہ دبئی فوڈ فیسٹول گیار مارچ تک جاری ہے ۔