طائف:رشوت ستانی کی رپورٹ کریں اور انعام حاصل کریں :ڈائریکٹوریٹ

پیر 27 فروری 2017 07:49

طائف:رشوت ستانی کی رپورٹ کریں اور انعام حاصل کریں :ڈائریکٹوریٹ
طائف:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017):طائف ڈائریکٹوریٹ نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ رشوت ستانی کوختم کرنے کے لیے حکومتی محکمے کا ساتھ دیں ۔کسی بھی رشوت خور کی اطلاع کرنے پر ایڈمنسٹریشن انویسٹگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔محکمے کے اعلان کے مطابق رشوت ستانی کی رپورٹ کرنے والے کو رشوت کی رقم کا پچاس فیصد ملے گا۔

(جاری ہے)

انویسٹگیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہناہے کہ کسی بھی رشوت خور کی اطلاع دینے کے لیے ٹیلی فون نبر 980پر کال کریں ۔رپورٹ کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کسی بھی کمپنی یا سرکاری محکمے میں رشوت کی اطلاع دینے والے کو اپنی نوکری کی کسی بھی طرح کی فکر نہیں کرنی چاہیئے ۔واضح رہے کہ انویسٹگیشن ڈپارٹمنٹ نے پچھلے سال 1700رشوت ستانی ، اور کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کی تھیں۔