مدینہ منورہ :مسجد نبویﷺ میں خواتین کے لیے بالائی راسط بنانے کی متعدد ماہرین نے مخالفت کر دی

پیر 27 فروری 2017 07:49

مدینہ منورہ :مسجد نبویﷺ میں خواتین کے لیے بالائی راسط بنانے کی متعدد ..
مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): سعودی ماہرین نے مسجد نبوی ﷺمیں شوری ٰکونسل کی جانب سے خواتین کے روضہ ءرسول ﷺتک پہنچنے کے لیے بنائے جانے والے بالائی راسطے کے فیصلے کی سخت مخالفت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شوری ٰکونسل نے تجرباتی طور پر خواتین کے لیے روضہ رسولﷺ تک بغیر کسی مشکل اور مردوں کے ساتھ احتلاط ہونے سے بچانے کے لیے بالائی راسطہ بنایا ہے ۔

 تاہم ماہرین کا کہناہے کہ مسجد نبویﷺ میں روضہ رسول ایک خاص جگہ ہے ۔مگر اس کی جگہ زیادہ وسیع نہیں ہے جبکہ اس میں ہی منبر رسول ﷺبھی ہے ۔روضہ رسول ﷺ اور منبر کے درمیانی حصہ میں مسلمان نماز پڑھنے کے لیے بڑی کوشش کرتے ہیں ۔ اس بارے میں حدیث مبارک بھی ہے کہ ” میرے گھر اور منبر کا درمیانی حصہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے “۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہناکہ ہے کہ شوریٰ کو اس فیصلے کا اختیا ر نہیں تھا ۔

کیونکہ انہیں نہیں پتہ کہ اس کی اہمیت کیا ہے ۔چ جبکہ خواتین کے لیے الگ بالائی راسطہ بنا نے مقصد حل نہیں ہو سکتا۔یہ منصوبہ حقیقت سے دور ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اس کے علاوہ متعدد تجاویز پر عمل کیا جا سکتاہے ۔اوور پاس(بالائی ) راسطے کا منصوبہ روضہ رسول ﷺکی رحانیت کے اصولوں کے خلاف بھی ہے ۔ اسکے علاوہ یہ روضہ ءرسول ﷺ کے حرمت کی خلاف ورزی ہے ۔