قطیف:پولیس کو اے ٹی ایم کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلاش

پیر 27 فروری 2017 07:41

قطیف:پولیس کو اے ٹی ایم کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلاش
قطیف:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017):نا معلوم افراد نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے علاقے قطیف میں نجی بنک کی اے ٹی ایم کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلا ش ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند نامعلوم افراد نے قطیف گورنریٹ میں واقع ایک نجی بنک جزیرہ کی اے ٹی ایم مشین کو آگ لگا دی۔مشرقی صوبے کے پولیس ترجمان کرنل زید الرقاطی کا کہناہے کہ انہیں کنٹرول روم میں اے ٹی ایم کے جلنے کی اطلاع ملی تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔جلد ہی گرفتار کر لیے جائیں گے ۔