جدہ:مملکت میں گھروں سے بھاگ جانے والی بچیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ:رپورٹ

پیر 27 فروری 2017 07:41

جدہ:مملکت میں گھروں سے بھاگ جانے والی بچیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ:رپورٹ
جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017):سعودی وزارت ِلیبر برائے سماجی ترقی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سال2016میں میں گھروں سے بھاگ جانے والی بچیوں کی تعداد 1,750رہی ہے ۔ ان بچیوں میں 67فیصد غیر سعودی یا دوسرے عرب ممالک کی بچیاں شامل ہیں ۔جب کہ گھروں سے بھاگنے والی بچیوں میں (Teagers) کی تعداد 65فیصد اور گھروں میں تشدد کی وجہ سے بھاگنے والی بچیوں کی تعداد 35فیصد رہی ہے ۔

جدہ ، مکہ میں سب سے زیادہ بچیوں نے اپنے گھروں کو چھوڑا۔دار لحکومت ریاض تیسرے اور مشرقی صوبہ چوتھے نمبر پر رہا۔سوشیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ الیوسف کے مطابق زیادہ کیسز میں بچیاں والدین کے جھگڑوں کی وجہ سے گھر سے بھاگی تھیں۔کیونکہ جھگڑوں کی وجہ سے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل سوسائیٹی فار ہیومین ریسورس کے مطابق پچھلے سال 2000شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ یہ تو وہ تعداد ہے جس کا علم ہے ورنہ متعدد ایسے شہری بھی ہیں جو اپنی عزت کی خاطر رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے بلکہ اپنے طور پر بچیوں کو ڈھونڈتے ہیں ۔ اگر اس تعداد کو دیکھا جائے تو بچیوں کے گھروں سے بھاگنے کی تعداد میں ہوشرباءاضافہ دکھائی دے گا۔ماہرین کا مزید کہناتھا کہ والدین کو اپنے باہمی جھگڑوں کو بچوںسے دور رکھنا چاہیئے ۔خاص طور پر بچیوں کو ان معاملات سے بالکل دور رکھنا ہی بہتر ہو سکتاہے ۔اس سے بچیوں کے گھروں سے بھاگنے کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے ۔