شارجہ ائر پورٹ پر بین الاقوامی پولیس کو مطلوب فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 27 فروری 2017 07:41

شارجہ ائر پورٹ پر بین الاقوامی پولیس کو مطلوب فراڈ میں ملوث ملزم کو ..
شارجہ :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): شارجہ پولیس نے امارات اور دنیا بھر میں متعدد افراد کو سٹیل کے کاروبار کا بیوپاری بن کر لوٹنے والے بین الااقوامی فراڈیئے کو ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملز م انٹرپول کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم نے عرب امارات سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے افراد سے 110ملین درہم کا فراڈ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزم اپنے شکار کو سٹیل کا کاروبار کا بڑا بیوپاری بن کر انویسٹمنٹ کرنے کے لیے رقم لیتا اسکے بعد رفوع چکر ہو جاتا۔دبئی پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ مذکورہ ملزم امارات سمیت متعدد جگہوں پر مطلوب تھا۔واضح رہے کہ اس ملزم کی شہرت ایسی ہی ہے جیسے یورپ میں معروف فراڈیہ جس کے بارے میں مشہور تھا کہ اس نے ” آئفل ٹاور ہی پیچ دیا“۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ تحقیقات کے دوران ملزم کے بارے میں انکشاف ہو ا کہ وہ امارات سمیت بیرون ممالک میں 25سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش کیئے گئے تمام جرائم کا اعتراف بھی کیاہے ۔