دبئی: بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال

پیر 27 فروری 2017 07:32

دبئی: بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال
 دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017) :دبئی میں پچھلے تین ہفتے سے مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیاہے ۔ متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال دیکھنے میں آرہی ہے ۔ جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے متعدد چھوٹے بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں ۔ دبئی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ہم نے بارش کے بعد کی صورت حال کے باعث متعدد ٹویٹس کی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کوخبردار کیاگیاہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔دبئی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز بھی ٹریفک جام کے باعث اس دن کو نیشنل ٹریفک کنجکشن ڈے قرار دیاتھا۔شیخ زید روڈ پر صفاءپارک کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع بھی ملی تھی ۔واضح رہے کہ گلف فوڈ فیسٹول بھی گزشتہ روز دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں شروع ہوچکا ہے ۔ بارش اور اس کے بعد صورت حال کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :