دبئی:افغانی شہری کے بنک اکاﺅنٹ سے 6.5ملین درہم کی رقم غائب

پیر 27 فروری 2017 07:32

دبئی:افغانی شہری کے بنک اکاﺅنٹ سے 6.5ملین درہم کی رقم غائب
 دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): دبئی سے افغانستان جانے والے بزنس مین کو واپسی پر 6.5ملین درہم کا جھٹکا لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانی بزنس مین کچھ عرصہ کے لیے اپنے وطن گیا جانے سے پہلے افغانی بزنس مین نے اپنے اکاوئنٹ میں 6.5ملین درہم کی رقم جمع کروائی ۔ مگر جب اس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا چاہی تو اس میںصرف 11,000درہم موجود تھے ۔ افغانی شہری نے فوری طور پر دبئی آکر متعلقہ بنک سے رابط کیا تو پتہ چلا کہ اس کے اکاﺅنٹ سے رقم استعمال ہو چکی ہے ۔

اور وہ کسی اور بنک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر ہوئی تھی ۔ تحقیقاتی ادارے نے اس ضمن میں بنک کے پاکستانی ملازم کو گرفتار کیا جس کے بارے میں کہا جارہے کہ یہ رقم اس نے افغان شہری کے اکاوئنٹ سے مبینہ طور پر کسی اور بنک اکاﺅنٹ میں بھیجی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم نے اس مقصد کے لیے افغانی شہری کے جعلی کاغذات تیار کر کے نئی سم ایکٹویٹ کروائی اور اسی کے ذریعے تمام رقم کی خرد برد کی متعلقہ بنک کلرک موبائل کمپنی Duکے لیے کام کرتا تھا ۔

تاہم پاکستانی شہری نے دبئی کریمنل کورٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات ماننے سے انکار کر دیا۔پاکستانی شہری کا کہناہے کہ اس نے ایسی کوئی حرکت نہیںکی اور نہ ہی کوئی کاغذات تیار کیے ہیں۔تحقیقاتی ادارے کے اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے جعلی کاغذات پر افغانی شہری کی پرانی سم کے بدلے نئی سم کااجراءکروایا تھا جس کی وجہ سے رقم کی ٹرانسفر کا کوئی بھی پیغام افغانی شہری کو نہ جاسکا ،جبکہ افغانی شہری نے جاتے ہوئے سم کو بین الاقوامی کروانے کے لیے جو درخواست دی تھی اس پر بھی عمل نہ کیا جاسکا۔ اس سارے کام کی ذمہ داری پاکستانی کلرک کی تھی ۔ مطلوبہ سم کارڈ عجمان سے جاری کروایا گیا تھا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 13مارچ تک ملتوی کر دیاہے ۔