ریاض:مملکت کے ہسپتالوں میں مریضوں کے پیٹ سے بال، کیل،چمچ اور پلاسٹک کی اشیاءملنا عام سی بات ہو گئی:رپورٹ

پیر 27 فروری 2017 07:32

ریاض:مملکت کے ہسپتالوں میں مریضوں کے پیٹ سے بال، کیل،چمچ اور پلاسٹک ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): سعودی ہسپتالوں میں متعدد مریضوں کے جسم سے بال ، کیل،چمچ،پلاسٹک بالز،اور میٹل پارٹس ملے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری خاص طور پر بچے ایسے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ان کے معدے میں کوئی چیز پہنچ ہی جاتی ہے ۔یہ تو وہ چیزیں ہیںجو شہری خود بے احتیاطی میں نگل جاتے ہیں ۔ کچھ ایسے بھی ڈاکٹر ہیں جو دوران آپریشن اپنے آلاتِ جراحی ہی مریضوں کے پیٹ میں بھو ل جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ کے ماہرین کا کہناہے کہ یہ بہتر اور صحت مند معاشرے کی نشانی نہیں ہے ۔ ایسی اشیا کا جسم میں زیادہ دیر رہنا جاں لیو اثابت ہو تی ہے ۔گزشتہ ماہ ینبوع کے ہسپتال میں ایک لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد ہو ا۔ایک سعودی لڑکی نے کیل ہی کھا لیے ۔اسی طرح پچھلے سال ایک بوڑھے شخص کے پیٹ سے 400پتھر نکالے گئے ۔ اسی طرح متعدد ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ ڈاکٹر مریض کے پیٹ میں ہی اپنے آلات جراحی بھول گئے ہوں ۔سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک شہری نے ڈاکٹر کے آلات جراحی پیٹ میں چھوڑنے پر مقدمہ دائر کی دیا تھا۔