ابو ظہبی:نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر 30,000درہم جرمانہ ہو سکتاہے : ٹریفک پولیس

پیر 27 فروری 2017 07:23

ابو ظہبی:نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر 30,000درہم جرمانہ ہو سکتاہے : ٹریفک ..
ابوظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017):ابو ظہبی کی عدالت نے اماراتی شہری کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر30,000درہم کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو سڑک پر بے ہنگم گاڑی اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا تھا۔ جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار نے ملزم کے نمونے بھی لیبارٹری بھیجے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت میں میڈیکل نمونوں کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

جس کے بعد عدالت نے ملزم کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر 10,000درہم جرمانہ جبکہ نشے کی حالت میں بے ہنگم گاڑی چلانے پر 20,000درہم جرمانہ کیاہے ۔تاہم ملزم کا کہناہے کہ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہیں کررہاتھا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھا شخص چلا رہاتھا۔شہری کا کہناہے کہ اس پر کیا جانے والا جرمانہ کم کیا جائے ۔