دبئی: بارشوں کی وجہ سے کار واش کے کاروبار کو شدید نقصان

پیر 27 فروری 2017 07:23

دبئی: بارشوں کی وجہ سے کار واش کے کاروبار کو شدید نقصان
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): متحدہ عرب امارات میں پچھلے تین ہفتے سے گہرے بادل ہی چھائے دکھائی دے رہے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے جہاں متعدد کاروبار ی افراد کی آمدنی کم ہوئی وہاں سب سے زیادہ کار واش کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ بارشوں کے باعث کار واش سنٹر ز کی آمدنی آدھے سے بھی کم ہو گئی ہے ۔کارواش سنٹر ز مالکان کا کہناہے کہ ”ہماری آمدنی انتہائی کم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

حتیٰ کہ ہمارے پکے گاہکوں نے بھی سنٹر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے “۔ ہفتے والے دن جہاں ہمارے پاس رش ہوتاہے اکا دکا گاڑیاں ہی آئی ہیں ۔ عموماََ ہفتے کے دن ہمارے پاس کم سے کم 50کسٹمر ز آتے ہیں تاہم آج صرف 15ہی آئی ہیں ۔کارواش سنٹر کے مالک کا کہناتھا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے ۔پچھلے تین ہفتے سے ہم نے روزانہ کا 5000درہم کا ٹارگٹ بھی مس کردیاہے ۔اب ہماری روزانہ کی آمدنی صرف 2000درہم پر آگئی ہے ۔