ابو ظہبی: کار رجسٹریشن کی تجدید جرمانے جمع کروائے بغیر بھی کروائی جا سکتی ہے

پیر 27 فروری 2017 07:23

ابو ظہبی: کار رجسٹریشن کی تجدید جرمانے جمع کروائے بغیر بھی کروائی جا ..
ابو ظہبی:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے ایسے شہری جن کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہے ان کے لیے خاص سکیم متعارف کروائی ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری گاڑیوں کا جرمانہ اگر نہیں بھی ادا کیاتوبھی اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کر وا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ اس مقصد شہریوں کی پریشانی کو ختم کرناہے ۔اس سے پہلے جب تک اپنی دوسری گاڑیوں کا جرمانہ ادا نہیں کر دیا جاتا تھا ۔اس وقت تک نئی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کی جاتی تھی ۔تاہم نئے اقدام سے شہریوں کو کافی آسانی پیدا ہو گی ۔کار کی رجسٹریشن آن لائن ٹریفک پورٹل یا سمارٹ فون کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے ۔