سیتل ماڑی شاہ شمس میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن ُ13 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 23:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ملتان کے علاقے سیتل ماڑی شاہ شمس میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 250 لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس میں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس اہلکار وں کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام افراد کو رہا کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :