تحر یک انصاف میں نئی پھوٹ پڑ گئی

18ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی اور 6 ایم این ایز کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا امکان، امیر مقام اور پرویز اشرف کے ناراض کھلاڑیوں سے رابطے

اتوار 26 فروری 2017 23:11

تحر یک انصاف میں نئی پھوٹ پڑ گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) تحر یک انصاف میں نئی پھوٹ پڑ گئی ‘18ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی اور 6 ایم این ایز کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا امکان، امیر مقام اور پرویز اشرف کے ناراض کھلاڑیوں سے رابطے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور متعدد کھلاڑی قیادت سے ناراض ہو گئے ہیں۔ ناراض ہونے والے کھلاڑیوں میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 18 ارکان جبکہ قومی اسمبلی کے 6 ارکان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے ناراض کھلاڑیوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں