ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ای سی اوکے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر 28 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے

اتوار 26 فروری 2017 23:11

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ای سی اوکے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ..
تہران /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر 28 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے ،تہران نے حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 28 فروری کو منگل کے روز اسلام آباد پہنچیں گے ،تہران میں ایوان صدر کے اعلی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماں سے بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :