نوکیااسمارٹ فونز کے ایک نئے دور کا آغاز

نوکیانے موبائل ورلڈ کانگریس میں تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی رونمائی کردی Nokia 3310 بھی ایک منفرد انداز میں دوبارہ متعارف کرایاگیاہے تمام موبائل فونز2017 کی دوسری سہ ماہی سے دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے

اتوار 26 فروری 2017 23:09

نوکیااسمارٹ فونز کے ایک نئے دور کا آغاز
  بارسلونا، اسپین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2017ء): ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا اسمارٹ فونز کی ایک نئی جنریشن متعارف کرائی ہے جو اپنے نئے ڈیزائن، خصوصیات اور استعمال کے اعتبار سے ایک نیا معیار قائم کرے گی۔اس رینج میں تین نئے اسمارٹ فونز شامل ہیں جس میں ایک نیا 6 Nokia جوکہ نہایت خوشنما اورزبردست ڈیزائن کے ساتھ بہترین پرفارمنس اورانٹرٹینمنٹ مہیاکرتا ہے۔

5 Nokia ایک نفیس اور خوبصورت ڈیزائن والا اسمارٹ فون ہے جوآپ کے ہاتھ میں بآسانی سما جاتا ہے۔ علاوہ ازیں 3 Nokia کم قیمت میں بے مثال کارکردگی دے گا۔نوکیا اسمارٹ فونز کی یہ نئی رینج اینڈرائیڈ نوگٹ (Android Nougat ) پر کام کرتی ہیں اورجدید، پر اعتماد اور نمایاں تجربہ فراہم کرے گی ۔ نوکیا اسمارٹ فونز کی تمام رینج میں گوگل اسسٹنٹ ( Google Assistant) بھی موجود ہے اوریہ پہلا موقع ہے جب گوگل اسسٹنٹ، گوگل کے اپنے برانڈ کی ڈیوائسزسے باہر کسی اورڈیوائس میں دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مشہورِ زمانہ فون 3310 Nokia دور حاضر کے حساب سے ایک نئے ڈیزائن اور جدید انداز کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا گیاہے۔
اس نئی رینج کی بدولت صرف فلیگ شپ ڈیوائسز تک ہی اعلیٰ معیار کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ ہر صارف تک اس اعلیٰ معیار اور منفرد تجربہ کو ممکن بنایا گیا ہے ۔ صارفین کی روزمرہ کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی سوچ کے ساتھ اسمارٹ فونز کی اس رینج میں ڈیزائن کے فلسفے اور تیکنیکی صلاحیتوں کا بہترین امتزاج موجودہے اورہم نے ہر سطح پر اسمارٹ فونز کے تجربے کو بہتربنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

معیار ، سادگی اور قابل اعتماد ہونے کے حوالے سے نوکیا فونز کی ہمیشہ کے مشہور زمانہ خصوصیات کی بنیاد پریہ رینج نئی نسل کے شائقین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
خالصتاً اصل اینڈرائیڈ (android)کا تجربہ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ہم صارف کوایک سادہ، صاف اورغیر ضروری ڈیٹااور ایپلیکیشن سے پاک اینڈرائیڈ کاتجربہ فراہم کریں گے ۔تازہ ترین گوگل سروسز اور ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی خصوصیات کے ساتھ نوکیا اسمارٹ فونز آپ کے فون کو محفوظ ، مستحکم اور اپٹوڈیٹ رکھیں گے ۔


 اس تقریب میں مشہور زمانہ گیم Snake کو بھی دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے اوراس کا نیا ورژن فیس بک کے انسٹنٹ گیمز ( Games Instant) پلیٹ فارم کے حصے کے طور پر Messenger پربھی کھیلا جا سکے گا۔اس گیم کو مفت میں لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ گروپس میں کھیل کرزیادہ تفریح حاصل کر سکیں گے۔
موبائل ورلڈ کانگریس میں آج متعارف کرائی گئی اینڈرائیڈ پر کام کرنے والی نوکیا اسمارٹ فونز کی نئی رینج میں درج ذیل فونز شامل ہیں:
6 Nokia اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوگا ۔

یہ فون اعلیٰ معیار اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ زبردست آواز، نمایاں روشن اور رنگین 5.5انچ کی فل ایچ ڈی(Full HD) اسکرین کے ذریعے لوگوں کو بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔ 6 Nokia کی یونی باڈی (unibody) کو 6000سیریز ایلومینیم کے سنگل بلاک سے بنایا گیا ہے۔ دو اسپیکروں کے ساتھ اس اسمارٹ فون کا آڈیو ایمپلیفائر صارفین کو نہایت ہی بے مثال اور واضح آواز کا تجربہ فراہم کرتا ہے جبکہ ڈولبی ایٹموس  ( Atmos Dolby)شاندارانٹرٹینمنٹ کا تجربہ دے گا ۔

6 Nokia چار دلکش رنگوں جن میں میٹ بلیک ( Black Matte)، سلور ( Silver)، ٹیمپرڈ بلیو ( Blue Tempered) اور کاپر (Copper) میں دستیاب ہوگا جبکہ عالمی سطح پر اس کی اوسط ریٹیل قیمت 229 ہوگی ۔
 دنیا بھرمیں 6 Nokia کے پورٹ فولیو کو پیش کیا جارہا ہے اس میں 6 Nokia آرٹے بلیک کا لمیٹیڈ ایڈیشن بھی شامل ہے۔یہ اسمارٹ فون 64GBکی اسٹوریج اور GB RAM 4سے آراستہ ہے اور چمکیلے کالے رنگ میں 299 ڈالر جو کہ پاکستانی تقریبا 31 ہزار روپے کی ریٹیل قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔


5 Nokia ایک sleekاور compact اسمارٹ فون ہے جو آپ کے ہاتھ میں آسانی سے آجائے گا۔ 5 Nokia کو بھی نہایت عمدہ انجینئرنگ کے ذریعہ 6000 سیریز ایلومینیم کے سنگل بلاک سے بنایا گیا ہے تاکہ اس کی عمدہ باڈی میں اسکلپٹیڈ کارننگ گوریلا (sculpted Corning Gorilla)گلاس والی laminated 5.2انچ کی ”HD IPS“ ڈسپلے اسکرین نصب ہو سکے۔ اس کے علاوہ ” 430 Snapdragon Qualcomm موبائل پلیٹ فارم اور ” 505 Adreno Qualcomm“گرافک پروسیسر کے ساتھ 5 Nokia ساخت کے اعتبار سے مضبوط ہے جس میں ہر شخص کو اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم ہوگا ۔

یہ اسمارٹ فون چار خوبصورت رنگوں جن میں میٹ بلیک ( Black Matte) ، سلور ( Silver)، ٹیمپرڈ بلیو ( Blue Tempered ) اور کاپر (Copper) میں دستیاب ہے جب کہ اس کی عالمی سطح پر اوسط ریٹیل قیمت 189 ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں قیمت ساڑھے 19 ہزار سے زائد ہوگی ۔
 3 Nokia ایک نیا حیرت انگیز اسمارٹ فون ہے جسے بہترین اور بے مثال تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

عمدہ ایلومینیم فریم کو ایک سنگل پیس
 کی صورت میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اسکلپٹیڈ کارننگ گوریلا (sculpted Corning Gorilla) گلاس والی laminated 5انچ کی ڈسپلے اسکرین اور 8میگا پکسل والے aperture wide کے بیک اینڈ فرنٹ کیمرے موجود ہیں۔ 3 Nokiaحقیقی معنوں میں ایک اعلیٰ معیار کا اسمارٹ فون ہے جس کا ڈیزائن ٹھوس اور نفیس ہے۔ یہ اسمارٹ فون چار منفرد رنگوں جن میں سلوروائیٹ ( Silver White)، میٹ بلیک ( Black Matte)،  ٹیمپرڈ بلیو ( Blue Tempered ) اور کاپروائیٹ (Copper White)میں دستیاب ہو گا جبکہ عالمی سطح پر اس کی اوسط قیمت 139 ڈالر جوکہ پاکستانی کرنسی میں 14 ہزار سے زائد ہوگی ۔


اس کے علاوہ نوکیا کا مشہورِ زمانہ فون 3310 Nokiaبھی دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔فیچر فون کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا Nokia 3310پتلا، کم وزن اور ناقابل یقین حد تک پائیدار فون ہے۔اس فیچر فون کا ٹاک ٹائم 22گھنٹے ہے اور اسٹینڈ بائی ٹائم ایک ماہ ہے۔ نے 3310 Nokia کو مختلف رنگوں اور جدید ڈیزائن کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔ 3310 Nokia بھی اب چار منفرد رنگوں میں لال (Warm Red)، پیلا ( Yellow Warm) ، چمکدار فنش کے ساتھ اور گہرا نیلا (Dark Blue) اور سرمئی (Grey) میٹ فنش میں دستیاب ہوگا جب کہ عالمی سطح پر اس کی اوسط قیمت 49 ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 5 ہزار روپے ہوگی ۔


اس تقریب میں نوکیا Accessories بھی متعارف کرائی گئیں ہیں جس میں ڈیزائن کے شاندار روایتی فلسفہ پر عمل کیا گیا ہے۔ ان اسمارٹ فونز کے لیے بہترین نوکیا accessories کے پورٹ فولیو میں ہیڈ سیٹس، پورٹیبل اور بلیو ٹوتھ اسپیکرز، کار چارجرز، کیسز اور اسکرین پروٹیکٹرز شامل ہیں۔
نوکیا اسمارٹ فونز کی تعارفی تقریب کے موقع پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، آرٹو نومیلا ( Nummela Arto)نے کہا: ”نوکیا کئی دہائیوں سے عالمی سطح پر انتہائی بے مثال اور جانا پہچانا برانڈرہا ہے۔

مارکیٹ میں اپنے تعارف کے بعد بہت ہی کم عرصہ میں HMD کو زبردست اور مثبت پذیرائی ملی ہے اورایسا لگتا ہے کہ ہمارے جوش و خروش کے اس نئے باب میں ہر شخص شریک ہو گیاہے۔آج کا صارف پہلے کے مقابلے میں بہت ذہین اورزیادہ مانگ رکھتا ہے اورہم ہمیشہ ان کو اولین ترجیح دیں گے ۔ہم نے اپنی اسمارٹ فونز کی نئی رینج عالمی معیار کے مینوفیکچررز، آپریٹنگ سسٹمز اور ٹیکنالوجی پارٹنرزکے باہمی امتزاج کے ذریعے نوکیا کے مشہورِ زمانہ طرز پر دنیابھر کے لیے متعارف کرایا ہے اور اس کے ذریعے ہم اپنے تمام صارفین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کریں گے۔


اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ایم ڈی گلوبل کے پریزیڈنٹ فلوریئن ساشے ( Seiche Florian) نے کہا:”اسٹریٹجک اور بامعنی شراکت داری ہماری مینوفیکچرنگ اور پروڈکٹس دونوں کی کامیابی کے لیے لازمی ہیں ۔لہٰذاہم ہر مارکیٹ کی سطح پر درست نوعیت کی شراکت داری قائم کرنے کے لیے پر عزم ہیں تاکہ ہم اپنے تمام چاہنے والوں تک رسائی حاصل کرکے ان کی خدمت کر سکیں۔

ابھی تک دنیا بھر میں جتنے بھی آپریٹرز اور ریٹیلرزسے ہم ملے ہیں ان کی جانب سے حوصلہ افزائی، سپورٹ اور جوش وجذبہ ملا ہے جس کیلئے ہم بے حد مشکور ہیں۔ہمارے اسمارٹ فونز کی پہلی گلوبل رینج کے لیے غیر معمولی جوش اور انتظارپایا جاتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے شائقین کو nokia.com/phones پر جاکر اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار رکرتے ہوئے ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہو سرویکاس ( Sarvikas Juho) نے کہا:”نوکیا فونزکے ساتھ لوگوں کا جذباتی تعلق ہے؛ لوگ ان کو خوبصورت ڈیزائن اورعمدہ کاریگری کی وجہ سے پہچانتے ہیں اور اسی کے ساتھ دیرپابرقرار رہنے والے معیار پر بھروسہ بھی کرتے ہیں۔ ہمارا نیا پورٹ فولیو نوکیا کے ان کلاسک اقدار کو اپنی نوعیت کی بہترین اینڈرائیڈ (Android) پرفارمنس اور کاریگری کی ایک نئی سطح کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔


 3310 Nokia کے ذریعے ہم نوکیا فونزکے چاہنے والے شائقین کو ان کی پسندیدگی کے مطابق ایک جدید اور منفردتحفہ دے رہے ہیں ۔بنیادی طور پر یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے تمام پورٹ فولیو میں ہم مشہورِزمانہ نوکیا کا تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔“
سرویکاس نے مزید کہا:”ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہر شخص اعلیٰ معیار کے پروڈکٹ کا حقدار ہے اور ایسا صرف فلیگ شپ ڈیوائسزمیں نہیں ہوناچاہیے۔

نوکیااسمارٹ فونز کی نئی رینج کے ساتھ، ہمارا مقصد ٹیکنالوجی کو عوامی بنانا اور اس تجربہ کو ہر شخص تک پہنچانا ہے۔“
اپنے خیالات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف مارکیٹنگ آفیسرپیککا رنتالا ( Rantala Pekka) نے کہا:”آج کل صارفین قابل اعتماد برانڈز کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں۔نوکیا برانڈ کے پاس گزشتہ 150سال کی وراثت ہے جو اسے معتبر درجہ دیتی ہے اورہمیں فخر ہے کہ یہ اقدار ہم شائقین کی ایک نئی نسل کیلئے متعارف کرا رہے ہیں۔

جانے پہچانے 3310 Nokiaکی واپسی کے ساتھ ہمارا اینڈرائیڈنوکیا اسمارٹ فونز کا نیا پورٹ فولیو ہماری حقیقی خواہشات اور عزم کا اظہار ہے جس کے ذریعے نوکیا فونز کے حقیقی تجربہ کی شان و شوکت برقرار رکھ سکیں گے۔“
نوکیا ٹیکنالوجیز کے عبوری صدر، بریڈ روڈریگز ( Rodrigues Brad) نے کہا:”ایچ ایم ڈی نے جو کچھ تخلیق کیا وہ غیر معمولی اور قابل ذکر ہے۔ اسمارٹ فونز کی نئی رینج کے تعارف پر ہمیں خوشی ہے ،جنہیں نوکیا کے مشہور معیار پر بنایا گیاہے ۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا مضبوط ڈیزائن اور معیار دنیا بھر میں نوکیا کے شائقین کو متاثر کرے گا اور 3310 Nokiaکی واپسی پر ہم بے حد خوشی اور مسرت محسوس کررہے ہیں۔“
کوالکام یورپ، مڈل ایسٹ اور ایشیا ( EMEA Qualcomm) کے ایس وی پی اور پریذیڈنٹ، اینریکو سلواتوری ( Salvatori Enrico) نے کہا:
 ’ ’ہمیں 5 Nokia اور 6 Nokia کے لیے ایچ ایم ڈی کے ساتھ تعاون پر خوشی ہے، ہمیں توقع ہے کہ ہم مستقبل کی ڈیوائسز کے لیے بھی مل کر کام کریں گے۔

نوکیا کا برانڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے معاملے میں ایک بھرپور وراثت رکھتا ہے اور نئے نوکیا اسمارٹ فونز کا متعارف ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔ دونوں ڈیوائسز بہترین فیچرز کے ساتھ ” 430 Snapdragon Qualcomm “ موبائل پلیٹ فارم سے آراستہ ہیں جو اسمارٹ فونز کے لیے انٹیگریٹیڈ
 ”LTE X6“ ، جدید ترین کیمرا ٹیکنالوجی جس میں ڈوئیل امیج سگنل پروسیسرز اور ”next-generation Qualcomm Adreno 505 GPU“ کے ساتھ ساتھ ”430 Snapdragon “کی مدد سے فاسٹ ڈاوٴن لوڈز ، اپ لوڈز کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے علاوہ حیران کن گرافکس،فوٹوزاور طویل بیٹری لائف بھی اسمارٹ فونز کا حصہ ہیں۔


نوکیا اسمارٹ فونز کا نیا پورٹ فولیو اور فیچر فونز موبائل ورلڈ کانگریس میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں دستیابی کا اعلان 2017 کی دوسری سہ ماہی میں کیا جائے گا۔
نوکیااسمارٹ فونز کے ایک نئے دور کا آغاز