سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر کو وکلا ء نے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا

ارسلان نامی وکیل نے اپناملاوٹ کا کاروبار سیل کرنے پر آفیسرپر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا کیس کی مکمل پیروی کریں گے، اعلیٰ عدلیہ اور وکلاء کے تعاون سے تشدد کرنے والوں کو کڑی سزا دلوائیں گے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

اتوار 26 فروری 2017 23:01

سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر کو وکلا ء نے شدید ..
لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ملاوٹ کا کاروبار کرنے والے وکیل کا کاروبار بند کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی آ فیسر کو شدید تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا، گزشتہ روز لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر کو وکلا ء نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کچھ عرصہ قبل پنجاب فوڈ تھارٹی کے آفیسر جہانزیب نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے ارسلان نامی وکیل کا ملاوٹ زدہ کاروبار سیل کیا تھا، وکیل نے پہلے رشوت کی پیشکش کی، پھر ڈرایا دھمکایا تاہم جہانزیب نے ملاوٹ کرنے والی فیکٹری سیل کر دی، ارسلان نامی وکیل نے اپنا ملاوٹ کا کاروبار سیل کرنے کاغصہ نکالنے کے لیے پیشی پر آئے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسر کو ساتھیوں کے ہمراہ عدالت کے احاطہ سے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا،آفیسرکو عدالت سے اٹھایا گیا اور احاطہ عدالت میں تشدد کے بعد آفیسر کو نجی ٹارچر سیل میں لے جا کر تشدد کیا گیا، اسٹنٹ ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی جہانزیب نے بتایا کہ تشدد کر کے زبردستی خالی کاغذوں اور اسٹام پیپر پر دستخط بھی کروائے گئے، موبائل فون، سرکاری کاغذات اورسروس کارڈ بھی چھین لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقع کی ایف آئی درج کردی۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اور وکلاء کے تعاون سے تشدد کرنے والوں کا پتا لگایا جائے گا، اس سلسلے میں وکلاء سے رابطے میں ہیں اور اعلیٰ عدلیہ سے بھی انصاف کی اپیل کی جائے گی۔ واقعے کو ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :