ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

اتوار 26 فروری 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) لاڑکانہ کے قریب تیز رفتار کوچ کے ٹکر سے 65 سالہ خاتون جان بحق، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ دھامراہ کی حدود گاؤں پلیو گوپانگ انڈس ہائی وے روڈ پر راولپنڈی سے آنے والی کوچ نے 65 سالہ خاتون جام زادی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ پولیس نے پہنچ کر کوچ تحویل میں لی اور زخمی خاتون کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دوسری جانب کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔