دی ونڈر فل کلب آف پاکستان کی زیر نگرانی عوام کو یوگا سے متعلق تربیت کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) دی ونڈر فل کلب آف پاکستان کے زیر نگرانی شہر کے بختاور پبلک پارک میں کراچی سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے یوگا ماہرین نے بچوں، نوجوانوں اور معمر افراد کو یوگا کے متعلق تربیت دی اور یوگا کی مختلف ورزش کرواتے ہوئے صحت عامہ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوگا ٹیم کے ممبران کا کہنا تھا کہ یہاں یوگا کو اہمیت نہیں دی جا رہی جبکہ دنیا بھر میں یوگا کی بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگا کرنے سے متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جس سے صحت بہتر ہوتی ہے۔ یوگا میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ یوگا کیمپ میں شرکت کرکے ہمیں ذہنی اور جسمانی سکون ملا ہے یوگا تربیت کے کیمپ کا انعقاد تمام ضروری ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :