سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ شہید بے نظیر بھٹو ٹورنامنٹ کا افتتاح

اتوار 26 فروری 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) لاڑکانہ میں سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کے کھڑا اسپورٹس کامپلیکس میں تین روزہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح لاڑکانہ اولمپکس اور لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو نے کیا جس میں لاڑکانہ، رتوڈیرو، نوڈیرو، میہڑ، ڈیرا مراد جمالی، اوستہ محمد اور خیرپور ناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تین روزہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ لاڑکانہ ٹیم کے حسیب اور احسان جبکہ نوڈیرو ٹیم کے راشد اور عمران کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے رائونڈ میں لاڑکانہ کی ٹیم نے 21 اور دوسرے رائونڈ میں بھی 21 جبکہ نوڈیرو کی ٹیم نے پہلے رائونڈ میں 14 جبکہ دوسرے رائونڈ میں 18 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ رتوڈیرو ٹیم کے اشفاق اور فیاض جبکہ خیرپور ناتھن شاہ ٹیم کے عدنان اور خالق کے درمیان کھیلا گیا۔

پہلے رائونڈ میں رتوڈیرو کی ٹیم نے 21 جبکہ دوسرے رائونڈ میں بھی 21 پوائنٹ حاصل کئے، اس کے مدمقابل خیرپور ناتھن شاہ کی ٹیم نے پہلے رائونڈ میں زیرو پوائنٹ جبکہ دوسرے رائونڈ میں صرف تین پوائنٹس حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سہیل حسین مکانی سمیت دیگر شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔