مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات

اتوار 26 فروری 2017 22:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدرملک بلال یوسف اعوان نے وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام سے جدہ میںملاقات کی۔وہ کچھ دیروزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کیساتھ رہے۔ انہوں نے سعودی عرب میںمقیم پاکستانیوںکے مسائل سے وزیراعظم کے مشیرکوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عر ب میں20لاکھ پاکستانی مقیم ہیں لیکن ابھی تک پاکستانی حکومت کی سطح پرنہ کوئی سرکاری ہسپتال ہے اورنہ ہی کوئی سرکاری ہاسٹل جس سے پاکستانی برادری استفادہ حاصل کرسکے۔

ملاقات کے دوران انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سعودی عرب میںمقیم پاکستانیوںکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنے اورانہیںپردیس میںملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پراقدامات اٹھائے جائیںگے اورجو بے گناہ پاکستانی سعودی عرب کی مختلف جیلوںمیںقیدہیںانکی رہائی کیلئے بھی ترجیحی بنیادوںپر اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ملک بلال یوسف اعوان نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی سعودی عرب میںمقیم پاکستانی برادری کے مسائل کو سلجھانے میںدلچسپی پر انکاشکریہ اداکیااورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدجدہ میںانجینئرامیرمقام کے قیام کوپاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوںاور پاکستانی برادری کیلئے نیک شگون قراردیدیا۔