نوشہرہ ، رسالپور کے علاقے سے لاش برآمد‘ مقتول کو ہفتے کے روز اغواء کیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 22:11

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ضلع نوشہرہ میں رسالپور کے علاقے فقیرکلے میں ایک شخص کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی۔ مقتول کوتخت بھائی کے علاقے سے اغوا کیاگیا تھا۔ رسالپور پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فدا حسین ولد نور اسلام ساکن شیر گڑھ مردان نے رسالپور پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی چوبیس سالہ سردار حسین ولد نور اسلام ساکن شیر گڑھ مردان نیک محمد ولد صدر ساکن سخاکوٹ اور حضرت حسین ولد قمر زمان ساکن سخاکوٹ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاشف دلاور کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمے کی سماعت کے بعد ڈرائیور فیض محمد کے ہمراہ موٹر کار نمبر305/MOKT میں واپس جارہے تھے جب تخت بھائی کے قریب پہنچے تو ایک موٹر کار بلا نمبر میں سوار ملزموں خیر اللہ ،رحمن اللہ، ساکن مردان خزانہ ڈھیری نے سردار حسین کو زبردستی اغوا کرلیا او اتوار کے روز اس کی لاش فقیر کلے رسالپور کے قریب سے ملی۔