عبدالولی خان یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر جاں بحق

اتوار 26 فروری 2017 22:11

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر معاذ اللہ خان جو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے 3دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے۔ مرحوم کو بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخا ک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معاذاللہ خان تین روز قبل منی خیلہ سے ڈیوٹی کے لئے آر ہے تھے کہ چارسدہ روڈ پر شیخ یاسین ٹاؤن کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ان کی گاڑی تباہ ہوگئی اور وہ خود شدید زخمی ہو گئے‘ انہیں بعدازاں پشاور کے ایک نجی ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔