ڈی آئی خا ن میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

اتوار 26 فروری 2017 22:11

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ڈی آئی خان میں فائرنگ کے واقعات اور ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پروا پولیس سٹیشن کی حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ثقلین ،علی رضا اور جمیل نامی افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔ ادھر چودھواں پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اعجاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا، دریں اثناء قریشی موڑ کے قریب ایک ٹریفک کے حادثے نے رکشہ ڈرائیور کفایت اللہ کی جان لے لی۔

متعلقہ عنوان :