روٹری کلب سی ویو کے تحت25جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 22:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) روٹری کلب کراچی سی ویو کی جانب سے 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پہلی پروقار تقریب ڈریم ورلڈ میں منعقد ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی ،اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید ،روٹری ، روٹریکٹ اور انٹریکٹ کلب کراچی سی ویو کے ممبران اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی گورنر دردانہ سمیت ڈسٹرکٹ3271 کے روٹیرین اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجتماعی شادی تقریب کے چیئرمین سید مظہر امام اور روٹری کلب کراچی سی ویو کے صدر انجینئر وادھومل کرمانی کا کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ پر مسلم ، ہندو اور کرسچن جوڑو ں کی اجتماعی شادی سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہو گا اور یہ پیغام بھی جائے گا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی بھی مذہب خطرے میں نہیں، 25 جوڑوں کی اس اجتماعی شادی میں 15 مسلم جوڑے، 5 ہندو جوڑے اور کرسچن جوڑے شامل تھے جبکہ اجتماعی شادی میںشریک جوڑوں کو فرنیچر سمیت اشیائے ضروریہ کا تمام سامان بھی فراہم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :