جنوبی وزیرستان ایجینسی میں دہشت گردوں کے حملہ میں پاک فوج کا جوان زخمی‘ پاک فوج کی جوابی کارروائی‘ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا‘ آئی ایس پی آر

اتوار 26 فروری 2017 22:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پر مینگروتائی کے مقام پر دہشت گردوں کے حملہ میں پاک فوج کا جوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف اتوار کوجاری بیان کے مطابق اتوار کو پاک فوج کی جانب سے جواب میںمشتبہ دہشت گردوں کے پاک افغان سرحد پر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔