موٹروے ایم ون اور ٹو پر پاک فوج، رینجرز، پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم، مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رینجرز کے سرکاری رابطہ نمبرز جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 فروری 2017 21:47

موٹروے ایم ون اور ٹو پر پاک فوج، رینجرز، پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2017ء) آپریشن رد الفساد، اہم شاہراہوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی، موٹروے ایم ون اور ٹو پر پاک فوج، رینجرز، پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم، مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رینجرز کے سرکاری رابطہ نمبرز جاری۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد عوام سے امن دشمنوں کے خلاف تعاون مانگ لیا۔

(جاری ہے)

مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے سرکاری رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے۔ دہشتگردی کا عفریت جنم لینے کے بعد سے اب تک پورے ملک کی عوام نشانہ بنی ہوئی ہے۔ اس جنگ میں دشمن بارڈر پر حملہ نہیں کرتا بلکہ عوام کے اندر موجود ہوتا ہے۔ دشمن اپنے سہولت کاروں کے ذریعے گھات لگاتا ہے اور جیسے ہی اشارہ ملتاہے کسی چوک، چوراہے میں پھٹ جاتا ہے اس جنگ میں نشانہ وہ نہیں جو مارے جاتے ہیں، نشانہ وہ ہوتے ہیں جو زندہ رہتے ہیں۔ عوام پر مسلط جنگ عوام کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی، اس لئے اپنے ارد گرد پر نظر رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :