خاران سے کوئٹہ آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، چار زخمی

اتوار 26 فروری 2017 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) خاران سے کوئٹہ آنے والی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق چار زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو خاران سے کوئٹہ آنے والی باراتیوں کی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث پتکن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد فیض اللہ ، سیف اللہ اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثہ میں افتخار اور تین خاتون شدید زخمی ہوگئی ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر مرنے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :