بلوچستان میں پانچویں اورآٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاگیا

اتوار 26 فروری 2017 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) بلوچستان میں پانچویں اورآٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاگیا بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزمینشن کمیشن کے مطابق پانچویں کے امتحان میں 32ہزار45امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 27ہزار776امیدوار کامیاب ہوئے پبلک ہائی اسکول دکی کے محمدآصف نی407نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی دکی کینجی اسکول کے عبدالرازق نی401نمبرلیکردوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلزہائی اسکول مشکے کی طالبہ اقصی رزاق نی400نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی جماعت ہشتم کے امتحان میں 28ہزار764امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 27ہزار254امیدوار کامیاب ہوئے جماعت ہشتم کے امتحان میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے محمد طاہرنے پہلی پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے طالب علم اشفاق علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی نجی اسکول کے طالب علم عرفان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :