حکومت بلوچستان کا سبی میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 26 فروری 2017 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) حکومت بلوچستان نے سبی کا سالانہ میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ،سبی کا میلہ سہیون واقعہ کے بعد ملتوی کردیا گیا تھاسرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے سہیون اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کے دیگر واقعات کے سوگ میں 23فروری سے 27فروری تک منعقدکیا جانے والاسبی کا سالانہ میلہ ملتوی کردیا تھا ،سبی میلہ ملتوی کئے جانے کے خلاف سبی کے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا جس پر صوبائی حکومت نے سبی کا سالانہ میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے متوقع تاریخ دو مارچ سے پانچ مارچ بتائی جارہی ہے تاہم وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے سبی میلے کے حوالے سے حتمی تاریخ طے کریں،صوبائی وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں آج برو ز پیر ایک اجلاس طلب کرلیا ہے ،جس میں کمشنر سبی ،سول وفوجی حکام شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :