جے یوآئی ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہیں ہر فورم پر دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں ، علامہ راشد سومرو

مدارس سے مولانا فضل الرحمان اور شہید ڈاکٹر خالدمحمود سومرو جیسے محب وطن کردار سامنے آتے ہیں ،مدارس کو دہشت گردوں سے ملانا غلط ہے پانامہ کا معاملہ عدالت میں چل رہاہے ،عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ،ان لئے پانامہ معاملہ پر زیادہ بات نہیں کرسکتا

اتوار 26 فروری 2017 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرونے کہاہے کہ جے یوآئی ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہیں ہر فورم پر دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں ،دہشت گردمسجد ،مدرسے یا اسمبلی میں ہو وہ دہشت گرد ہے ،دہشت گردکا کوئی بھی دین مذہب نہیں ہے ،مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ،مدارس سے مولانا فضل الرحمان اور شہید ڈاکٹر خالدمحمود سومرو جیسے محب وطن کردار سامنے آتے ہیں ،مدارس کو دہشت گردوں سے ملانا غلط ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں چل رہاہے ،عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ،ان لئے پانامہ معاملہ پر زیادہ بات نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوںنے جیکب آباد بائی پاس پرمقامی ہوٹل پر جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا عبدالجبار ند،حماد اللہ انصاری ودیگر موجودتھے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پی پی میں تیزی سے شمولیت کرنے والے سیاسی لوگوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،2018کے عام انتخابات میں پی پی کا جنازہ نکلے گا،اوراس کی نمازجنازہ جے یوآئی اداکر ے گی ،آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ،آپریشن میں ہر ظالم کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ،ملک میں قانون پر عمل ہوتاتو کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں ،2018میں پی پی کی سرد جنگ ہوگی ،راشد محمود سومرونے مزید کہاکہ جے یوآئی کبھی بھی پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم نہیں کرسکتی ،کیونکہ پی پی نے سندھ کوتباہ کیاہے ،پی پی نے اپنے 10سالہ دورمیں صرف کرپشن کی ہے ،سندھ کے اکثر ادارے تباہ حال ہیں ،سندھ کے شہر اورگائوں کھنڈر کامنظرپیش کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نئی ہونے والی مردم شماری میں جے یوآئی پورے سندھ میں مہم چلارہی ہے ،سندھ میں رہنے والے سب قوموں کو بولی والے خانے میں سندھی لکھوانا چاہیے ۔