قوم کو حکومت اورامن وامان نافذکرنے والے ادارے مایوس نہیںہونے دیںگے ‘رانا تنویر/افضال بھٹی

پاکستان حالت جنگ میںہے اور ہمیںدیکھنا پڑے گا کہ وہ کون سی قوتیںہیں جوہمارے ملک کو عدم استحکا م کاشکارکرناچاہتی ہیں

اتوار 26 فروری 2017 21:40

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)وفاقی وزیردفاعی پیداواروٹیکنالوجی راناتنویرحسین اور رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین نے کہاہے کہ پاکستان روشنی امیداور امن کے سفرکی طرف تیزی سے گامزن ہے ،سی پیک کے منصوبوںپر عمل درآمدسے پاکستان میں تیز رفتار ترقی کی بنیادرکھ دی گئی ہے ،مسلم لیگ کی حکومت عام آدمی میںانقلاب لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوںنے نواحی گائوں ہچڑ میں حاجی تنویرالرحمان بھٹی ،محمد امین کمبوہ ایڈووکیٹ،خاور اکرام بھٹی ایڈووکیٹ اور چوہدری نوید احمد بھٹی ایڈووکیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب میںچیئرمین ضلع کونسل رانااحمد عتیق انور اورپارلیمانی سیکرٹری چوہدری حسان ریاض کے ہمراہ فقیدالمثال جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امن پسندملک ہے جس نے ہر موقع پر امن کوفروغ دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میںامن کو تہہ وبالاکرنے والے افغانستان اور بھارت میںچھپے پاکستان مخالف دشمنوںکو کسی صورت معاف نہیںکریںگے ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت کاتسلسل ہی دہشت گردی سمیت تمام مشکلات کابہترین حل ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گی دہشت گردایسی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے غیر متزلزل نہیںکرسکتے ۔انہوںنے کہاکہ قوم کو حکومت اورامن وامان نافذکرنے والے ادارے مایوس نہیںہونے دیںگے ۔

پاکستان حالت جنگ میںہے اور ہمیںدیکھنا پڑے گا کہ وہ کون سی قوتیںہیں جوہمارے ملک کو عدم استحکا م کاشکارکرناچاہتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دشمن سی پیک کے ذریعے پاکستان کوپہنچنے والے فوائد سے خوف زدہ ہیں اس لئے دشمن قوتیںدہشت گردی کی کارروائیوںکے ذریعے معیشت تباہ کرکے پاکستان کو عدم استحکام کاشکارکررہی ہیں ۔واضح رہے کہ تقریب سے حاجی مقصود احمد گورائیہ،چوہدری بلال سرور بھٹی ،چوہدری سہیل سرور بھٹی، جہانگیرسرور بھٹی ،احمد فہیم بھٹی ایڈووکیٹ اور رعاطف افتخار بھٹی نے بھی خطاب کیا۔