آرآئی یوجے دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی نے ارکان کی عبوری فہرست نیشنل پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی

اتوار 26 فروری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے صدر جناب ادریس بختیار کی ہدائیت پر سینئر صحافی محسن رضاخان کی سربراہی میں قائم راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی نے ارکان کی عبوری فہرست نیشنل پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی نے فہرست پر نظرثانی کے لئے شکیل ترابی کی سربراہی میں نظرثانی کمیٹی قائم کردی جن کے پاس 28 فروری شام 6 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں کمیٹی میں سینئر صحافی میاں منیر احمد اور طاہر خان بھی شامل ہیں کمیٹی یکم مارچ کو شکایات کی سماعت کرے گی جس کے بعد حتمی فہرست اور انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :