ڈیفنس دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

اتوار 26 فروری 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ڈیفنس دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ۔ وار برٹن تحصیل ننکانہ صاحب کا رہائشی رزاق مسیح ولد الطاف مسیح 23فروری کوڈیفنس زیڈ بلاک کی کمرشل مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رزاق مسیح ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو آبائی علاقے کیلئے روانہ کر دیا گیا جہاں دعائیہ تقریبات کے بعد تدفین کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :