ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ،تین افراد کوقتل کردیا

اتوار 26 فروری 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے تین افرادکوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ثقلین عباس ،علی رضااورجمیل نہرکنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم مسلح افرادنے ان پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،مقتولین آپس میں کزن تھے ۔واقعے کے بعدمقتولین کے لواحقین نے لاشیں انڈس ہائی وے پررکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیااورسٹرک کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔بعض مقامی افرادکاکہناتھاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کاہے کیونکہ مقتولین کاتعلق شیعہ برادری سے ہے اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رونماہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :