مردان،دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام،دوبم ناکارہ کردیئے

اتوار 26 فروری 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے دوبم ناکارہ کردئیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دبئی اڈہ روڈپربم کی موجودگی کی اطلاع ملی اس اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اوردوبم برآمدکرکے بم ڈسپوزل سکواڈکی مددسے ناکارہ بنادئیے گئے۔پولیس کے مطابق دونوں بموں کومقامی سطح پرتیارکیاگیاتھاایک بم کوپل کے نیچے جبکہ دوسرے سڑک کنارے نصب کیاگیاتھا۔پولیس نے بارودی موادکوقبضہ میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردی ۔