Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء محمد یوسف کی رہائش گا ہ پر محفل میلاد کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء محمد یوسف نے اپنی رہائش گاہ شاد مان میں محفل میلاد کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نعت خوانوں نے نبی پاک ﷺکے حضور گل ہائے عقیدت کے پھول پیش کیے جبکہ شرکاء نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، محفل میلاد میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی سمیت اشتیاق ملک، رانا اختر حسین ، فہیم احمد ،محمد عارف ، ناصر محمود ، عمران بٹ ، فائق نیازی، محمد اعجاز، خالد ملک، عاطف خان،آصف خان، آصف ضیاء، محمد ہارون، محمد اویس، محمد حسن، عثمان منور، رضوان گھمن، عمر قادری، محمد قاسم ، کاشف اشرفی اور محمد اشرفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات