سکھرپولیس نے دو افراد کو مدرسے کا نام استعمال کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اتوار 26 فروری 2017 21:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سکھرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو خیبر پختون خواہ کے مدرسے کا نام استعمال کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا کہناہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کی شناخت حبیب اللہ پٹھان جوکہ ایبٹ آباد اور کر ک کے رہائشی امان اللہ پٹھان کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد شہر کی مساجد سے اور شہریوں سے مدرسہ شمس العلوم تعلیم القرآن کا نام استعمال کرتے ہوئے کالعد م تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کر رہے تھے جنہیں ذرائع سے اطلاع ملنے پر حراست میں لیاگیاہے ایس ایس پی کا کہناہے کہ دونوں کے قبضہ سے رسیدیں اور رقم برآمد کی گئی ہے ،دونوں افراد نے خیبر پختون خواہ کے مدرسے کے نام سے پرچیاں پرنٹ کروارکھی تھیں جبکہ وہ چندہ کالعدم تنظیم کیلئے اکھٹا کر رہے تھے ۔

دونوں افراد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیاہے پولیس کے مطابق دونوں افراد زبراج روڈ پر میندار اِن نامی بلڈنگ کے کمرہ نمبر ایک میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔