آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے‘ عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ

ایک سینیٹر میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے ‘عرفان اللہ مروت ‘ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے‘ سینیٹر سعید غنی کاجواب

اتوار 26 فروری 2017 21:21

آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے‘ عرفان اللہ مروت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے‘ عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں کا موقف مان لیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عرفان اللہ مروت نے کہا ہے آصف زرداری کے بچوں کو گمراہ کیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا ایک سینیٹر میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے بے نظیر بھٹو شہید کی لڑکیاں میری بیٹیاں ہیں اگر میرے خلاف کوئی کیس ہے تو سامنا لایا جائے میں علاج کیلئے بیرون ملک آیا ہوں پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہو ا بلکہ ساتھ چلنے کی بات کی ہے جو لوگ میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں وہ آصف علی زرداری کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنما ئوں کو مزید بیان بازی سے بھی روک دیا ہے جبکہ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتااگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے عرفان اللہ مروت کی آصف زرداری سے ملاقات پر بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :