شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری رہا

اتوار کے روز شاہدرہ اور بادامی باغ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کو پولیس روکنے میں ناکام ہوگئی شہر میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیںپتنگ بازی کو روکنے کیلئے پولیس کیساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری رہا‘اتوار کے روز شاہدرہ اور بادامی باغ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کو پولیس روکنے میں ناکام ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں جان لیوا کھیل جاری رہا کمسن بچے سڑکوں پر ڈور اور پتنگیں لے کر کھیلتے رہے جنکو روکنے والا کوئی نہیں تھا شاہدرہ کے مختلف علاقوں اور بادامی باغ کے علاقے میں پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری رہادوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیںپتنگ بازی کو روکنے کیلئے پولیس کیساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :