سیکورٹی اداروں کاقذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ ‘ فائنل کا آج (سوموار) حتمی فیصلہ ہوجائے گا‘تر جمان

اتوار 26 فروری 2017 21:21

سیکورٹی اداروں کاقذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سیکورٹی اداروں کاقذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ فائنل کا آج (سوموار) حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے سرچنگ 5مارچ تک جاری رہے گی‘ پولیس روزانہ کی بنیاد پر تعینات رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو دیکھنے کے بعد فائنل میچ کا فیصلہ کیا جائے گا،فائنل میچ کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے تمام معاملات پر بات ہورہی ہے ،کل تک حتمی فیصلہ ہوجائے گاکراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا میچ کا نتیجہ ایونٹ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی قسمت کا فیصلہ کرے گا واضح رہے پی ایس ایل ٹو کے رنگا رنگ مقابلے دبئی اور شارجہ میں جاری ہیں،پی سی بی نے ایونٹ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔