Live Updates

پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے سیکیورٹی کلیرنس ہی سب سے ضروری ہے‘ صوبائی وزیر اطلاعات

پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا‘مجتبیٰ شجاع الرحمن کی گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولو گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پی ایس ایل2کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں،تمام سیکیورٹی ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں‘پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہی ہوپائے گا،جس کے لئے ہم ماحول کو سازگار بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے سیکیورٹی کلیرنس ہی سب سے ضروری ہے‘پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات